ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں: پاکستان 2000 سے زائد بار کرچکا ہے امن معاہدے کی خلاف ورزی 

جموں: پاکستان 2000 سے زائد بار کرچکا ہے امن معاہدے کی خلاف ورزی 

Sun, 14 Jun 2020 20:58:31    S.O. News Service

جموں،14/ جون (آئی این ایس انڈیا) جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف جاری تصادم میں ہندوستانی فوج کی کامیابیوں سے گھبراکر پاکستان نے ایل او سی کو  ایک میدان جنگ بنا دیا ہے اور اس سال اب تک پاکستان نے 2000 سے زیادہ بار سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

پاکستان کے ایک ایسے ہی واقعہ پر جموں کے پونچھ سیکٹر میں ہندوستانی فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔ جموں میں وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند کے مطابق 13 جون کو ایل او سی پر پاکستان نے پونچھ سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ پاکستان نے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور گولے داغے،جس سے سرحد کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔


Share: